واہ رے مسجد کے امام
تنخواه کم اور بڑھتے دام
چوبیس گھنٹے تیرا کام
امام سے تُو بنا غُلام
واہ رے مسجد کے امام
چھٹتی تُجھ کو مل نہ پائے
کیسے اپنے گھر کو جائے
موبائل سے ہی دعا سلام
واہ رے مسجد کے امام
غلطی گر تُجھ سے ہو جائے
جھٹ سے تو مجرم بن جائے
ڈانٹے تُجھ کو خاص و عام
واہ رے مسجد کے امام
کھانا تُو ڈر ڈر کے کھائے
کہیں بُلاوا آنا نہ جائے
کے چلو ذرا ہے تُم سے کام
واہ رے مسجد کے امام
جائے کہیں جب رشتہ تیرا
سوچ میں پڑ جائے گھر سارا
یہ تیری شادی کا پیغام
واہ رے مسجد کے امام
تیری خدمت کوئی نہ جانے
محنت نا تیری پہنچانے
سب کو دکھے تیرا آرام
واہ رے مسجد کے امام
ندیم تُجھ کو پتا نہ چلتا
گر تُوبھی نا امام بنتا
نا لکھ پاتا تو یہ کلام
واہ رے مسجد کے امام
Mohd Tanweer
No comments:
Post a Comment